امریکہ میں "محمد" سرفہرست ناموں میں شامل

امریکہ میں گزشتہ سال  نومولود بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبرؐ اسلام کا نام "محمد" بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام "عالیہ" ہے

امریکہ میں "محمد" سرفہرست ناموں میں شامل

امریکہ میں گزشتہ سال  نومولود بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبرؐ اسلام کا نام "محمد" بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام "عالیہ" ہے۔

امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ، 640 بچوں کے نام محمد رکھے گئے اگر امریکہ میں لفظ "محمد" کے لیے رائج مختلف  حروف تحجی  کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے  گی ۔

ایک اور رپورٹ کا کہنا ہے کہ  امریکہ  میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے جبکہ  امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جارہی ہے اور اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی تمام کاوشیں دم توڑتی نظر آتی ہیں۔



متعللقہ خبریں