کاسمک کرسپی کو ایک سال تک ترو تازہ شکل میں محفوظ رکھا جا سکے گا

امریکہ میں خراب ہوئے بغیر ایک سال تک تروتازہ شکل میں محفوظ رکھے جا سکنے والے سیب کی فروخت شروع ہو گئی

کاسمک کرسپی کو ایک سال تک ترو تازہ شکل میں محفوظ رکھا جا سکے گا

امریکہ میں خراب ہوئے بغیر ایک سال تک تروتازہ شکل میں محفوظ رکھے جا سکنے والے سیب کی فروخت شروع ہو گئی۔

بی بی سی کے مطابق " کاسمک کرسپ" کے نام سے دوغلی نسل کے اس سیب کی پیداوار پہلی بار 1997 میں واشنگٹن یونیورسٹی میں شروع کی گئی۔

کاسمک کرسپ سیب کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ اسے ایک سال تک تروتازہ شکل میں محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

یہ سیب  سخت، کرسپی اور رس دار ہے اور اسے  مارکیٹ میں لانے پر 10 ملین مالیت اٹھی ہے۔

سرخ رنگ کے سیب پر پیلی نقطوں کی خلاء میں دُور دکھائی دینے والے ستاروں سے مشابہت کی وجہ سے اسے کاسمک کرسپی کا نام دیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں اس سیب کے 12 ملین سے زائد درخت لگائے گئے ہیں تاہم لائسنس کے سخت نظام کی وجہ سے امریکہ کے دیگر علاقوں میں کاشتکاروں کو  سیب کی کاشت کی اجازت نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں