"بھارت کی آلودہ فضا" دیوی دیوتاوں نے بھی چہروں پر نقاب چڑھا لیئے

بتایا گیا ہے کہ واراناسی  میں شنکر دیوتا  اور ان کی دیوی پاروتی ، درگا اور کالی ماتا سمیت سائیں  بابا کے مجسموں  پر  پنڈتوں نے  نقاب چڑھا دیا

"بھارت کی آلودہ فضا" دیوی دیوتاوں نے بھی چہروں پر نقاب چڑھا لیئے

بھارتی ریاست اتر پردیش    کے  ایک مندر میں دیوی دیوتاوں  کے چہروں    پر آلودگی کے باعث نقاب پہنا دیئے گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ، واراناسی  میں شنکر دیوتا  اور ان کی دیوی پاروتی  ، درگا اور کالی ماتا سمیت سائیں  باباکے  مجسموں  پر  پنڈتوں نے  نقاب چڑھا دیا ۔

 مندر کے پنڈت ہریش مشرا نے بتایا   فضا میں  زہریلی  مواد   کی مقدار میں  خطرنکا حد تک اضافے نے  ہمیں یہ کرنے پر مجبور کیا ہے  تاکہ ہمارے دیوی دیوتا محفوظ رہیں۔

 پنڈت جی نے بتایا کہ ہم سردیوں میں ان مجسموں  کو کمبلوں سے ڈھانپ دیتےہیں  لیکن اب آلودہ ہوا کی وجہ سے ان کے چہروں کو  ڈھک دیا گیا ہے۔

 ان نقاب پوش دیوی دیوتاوں      کے چہرے نقاب میں چھپانے کی وجہ  سےمندر  میں  لوگوں  کی آمد بڑھ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں