ماسکو میں 500 کلو گرام ترک دونیر کباب ہاتھوں ہاتھ بِک گیا

ہم اپنے دستر خوان اور شعبہ سیاحت کی مدد سے ترکی اور روس کی ثقافتوں کو ایک دوسرے سے ملانا چاہتے ہیں: امید اُچار

1284427
ماسکو میں 500 کلو گرام ترک دونیر کباب ہاتھوں ہاتھ بِک گیا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں 500 کلو گرام ترک دونیر کباب ہاتھوں ہاتھ بِک گیا۔

کروکس ایکسپو  فیسٹیول سینٹر میں منعقدہ 22 ویں بین الاقوامی پِیر ایکسپوفیسٹیول میں باورچی خانے کا سامان بنانے والی ترک فرموں نے بھی شرکت کی۔

فیسٹیول میں ترک استادوں کا نصف ٹن  گوشت سے بنایا ہوا دونیر کباب  زائرین کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔

کباب کو ایک بڑی مشین میں پکا یا اور فیسٹیول دیکھنے آنے والوں کو پیش کیا گیا۔

اسٹال کے سامنے دونیر کباب کا ذائقہ چکھنے کے خواہش مند روسی زائرین  کی لمبی قطار لگ گئی۔

فیسٹیول میں شریک ٹرکش شیف فیڈریشن کی انتظامی کمیٹی کے رکن امید اُچار نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یہ دونیر کباب 500 کلو گرام گوشت سے تیار کیا گیا تھا۔  ہمارا مقصد ترکی کے دستر خوان کو دنیا بھر میں متعارف کروانا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم مختلف تقریبوں میں شرکت کرتے رہتے ہیں"۔

اُچار نے کہا ہے کہ "ہم ترکی اور روس کے ثقافت کو باہم  مّتصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اپنے دستر خوان اور شعبہ سیاحت کی مدد سے ان دو ثقافتوں کو ایک دوسرے سے ملانا چاہتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں