سال کے پہلے 8 ماہ میں 31 ملین سے زائد سیاح ترکی کی سیر کو آئے

سیاحوں کی  ملکی سطح پر تعداد کے اعتبار سے 11 لاکھ سیاحوں کے ساتھ روس سرِ فہرست رہا

1278868
سال کے پہلے 8 ماہ میں 31 ملین سے زائد سیاح ترکی کی سیر کو آئے

ترکی نے رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ برس  کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 14٫72 فیصد کے اضافے سے 31 ملہیں ایک ہزار 394 سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔

وزارتِ ثقافت وسیاحت  کے ترکی کی بری، فضائی اور سمندری چوکیوں سے  یکجا کردہ اعداد وشمار کے مطابق   رواں سال کے ماہ اگست میں  گزشتہ برس کے ماہ اگست کے مقابلے میں 17٫7 فیصد کے اضافے  کے ساتھ 6 ملین 3 لاکھ 508 سیاح ترکی کی سیر کو  آئے ہیں۔

ترکی میں چھٹیاں منانے کے لیے آنے والے سیاحوں کی  ملکی سطح پر تعداد کے اعتبار سے 11 لاکھ سیاحوں کے ساتھ روس سرِ فہرست رہا ہے۔ جس کے بعد جرمنی اور برطانیہ کا نمبر آتا ہے، ایرانی اور بلغاری سیاحوں کی تعداد میں بھی قابلِ ذکر حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہ اگست میں ترکی کے شہروں کے اعتبار سے انطالیہ پہلے، استبول دوسرے، معلا تیسرے  نمبر  پر رہے ہیں۔ جبکہ سال کے 8 ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ ترتیب انطالیہ، استنبول اور ایدرنے ہے۔

عالمی سیاحتی تنظیم کے مطابق ترکی سیاحوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر میں چھٹے جبکہ سیاحتی آمدنی کے لحاظ سے  14 ویں نمبر پر ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں