سعودی عرب نے نئی ترامیم کا اعلان کردیا،خواتین اکیلی سفرکرسکِں گی

نئی ترامیم کے مطابق، اب سعودی خواتین مرد سرپرست کے بغیر پاسپورٹ بھی حاصل کر سکتی ہیں اور انہیں اکیلے سفر کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے

1246898
سعودی عرب نے نئی ترامیم کا اعلان کردیا،خواتین اکیلی سفرکرسکِں گی

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ملکی قوانین میں ترمیم کا اعلان آج سے کیا گیا ہے۔

 نئی ترامیم کے مطابق، اب سعودی خواتین مرد سرپرست کے بغیر پاسپورٹ بھی حاصل کر سکتی ہیں اور انہیں اکیلے سفر کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

 یہ ترامیم سرکاری گزٹ میں شائع کی گئی ہیں اور ان کی رو سے کوئی بھی سعودی شہری جس کی عمر 21 سال  یا اس سے زائد ہو اور وہ پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتا ہے تو اسے پاسپورٹ جاری کیا جانا چاہیے اور اسے سفر کے لیے کسی سے اجازت لینے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

 ان ترامیم میں کسی صنف کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن ساتھ ہی ان میں خصوصی طور پر خواتین کا ذکر بھی نہیں کیا گیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں