جس نے برقعہ پہنا اسے 150 یورو جرمانہ دینا ہوگا: نیدر لینڈز
نیدر لینڈز میں عوامی مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا

نیدر لینڈز میں عوامی مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔
خبر کے مطابق، برقعہ پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 150 یوروز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نیدرلینڈز میں ایسی خواتین کی تعداد 150 ہے جو روزانہ کی بنیاد پر برقعہ یا نقاب پہنتی ہیں۔
اس قانون کا اطلاق اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی ہوگا، قانون کے مطابق سرکاری افسران اور ٹرانسپورٹ ملازمین اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر وہ کسی خاتون کو برقعہ میں دیکھیں تو اسے اپنے چہرے سے نقاب یا برقعہ ہٹانے کا کہیں گے۔
اگر کسی کی جانب سے برقعہ یا نقاب ہٹانے سے منع کیا جائے تو اسے عمارت یا بس سے باہر نکال دیں اگر وہ مزاحمت کریں تو پولیس کی مدد بھی طلب کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ولندیزی سینیٹرز کی جانب سے گزشتہ سال جون میں برقعہ پر پابندی کے حق میں قانون منظور کیا گیا تھا جس کا نفاذ اب کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ نیدرلینڈز کے علاوہ فرانس، اسپین، ڈنمارک، اٹلی ودیگر ممالک میں بھی برقعہ اور نقاب پر پابندی کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔
متعللقہ خبریں

عالمی سطح پر ترکیہ کے لیے امدادی مہموں کا آغاز
امریکی ٹیلی ویژن پروگرامر ایلن ڈی جینریز کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کے لیے مدد کی اپیل

ترکیہ کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں سیاحوں کی تعداد ریکارڈ درجے پر پہنچ گئی
کپادوکیہ نے رواں سال کے ماہِ جنوری میں ایک لاکھ 74 ہزار 222 سیاحوں کی میزبانی کی