262 عیسائیوں کی جان بچانے والے نائیجیرئین پیش امام کےلیےامریکی ایوارڈ

نائیجیریا  میں ایک مسلح حملے کے دوران  262  عیسائیوں کو  مسجد میں پناہ دینے والے پیش امام عبداللہ ابو بکر  کوامریکی حکومت نے   عالمی  دین آزادی   کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے

1238842
262 عیسائیوں کی جان بچانے والے نائیجیرئین پیش امام کےلیےامریکی ایوارڈ

نائیجیریا  میں ایک مسلح حملے کے دوران  262  عیسائیوں کو  مسجد میں پناہ دینے والے پیش امام عبداللہ ابو بکر  کوامریکی حکومت نے   عالمی  دین آزادی   کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے۔

 بی بی سی کی خبر کے مطابق ، پلاٹیو  صوبے  میں  گزشتہ سال  جولائی  میں مسیحی کاشت کاروں پر  بعض  چرواہوں    کے حملوں کے سبب پیش امام ابو بکر نے  انہیں  اپنی مسجد میں  چھپا لیا تھا ، اس  انسانی  روش کے تحت امریکی  وزیر خارجہ  مائیک پومپیئو نے     یہ ایوارڈ عبداللہ ابو بکر کو پیش کیا اور کہا کہ اگر  آپ  نہ ہوتے  تو ممکن ہے کہ وہ 262 انسان  موت کی نیند سو جاتے۔

نائیجیریا کے صدر  محمد بخاری نے  بھی پیش امام  کی   اس انسان دوست  روش کو سراہتے ہوئے "   قومی اعزاز" دینے کا  اعلان کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں