کینیڈا:مسافرطیارے کا عملہ سوتی خاتون کو کیبن میں بھول گیا

ایک  عجیب  وغریب  واقعہ کینیڈا میں سامنے آیا ہے اور خاتون نے دعوی  کیا ہے کہ دوران پرواز وہ سو گئی تھیں  جس دوران اسے طیارے کے اندر اکیلا اندھیرے میں چھوڑ دیا گیا

1224053
کینیڈا:مسافرطیارے کا عملہ سوتی خاتون کو کیبن میں بھول گیا

ایک  عجیب  وغریب  واقعہ کینیڈا میں سامنے آیا ہے اور خاتون نے دعوی  کیا ہے کہ دوران پرواز وہ سو گئی تھیں  جس دوران اسے طیارے کے اندر اکیلا اندھیرے میں چھوڑ دیا گیا۔

ٹفینی ایڈمز نامی خاتون نے 9 جون کو ایئر کینیڈا کے ذریعے  کیوبک سے ٹورنٹو کے درمیان 90 منٹ کی پرواز میں سفر کیا تھا۔

یہ خاتون پرواز کے دوران سوگئیں اور جب آنکھ کھلی تو طیارہ ٹورنٹو پر لینڈ ہونے کے بعد خالی اور لاک کیا جاچکا تھا، اور پتا نہیں کیسے عملہ ٹفینی کو دیکھنے سے قاصر رہا اور اسے اندر ہی چھوڑ گیا۔

اس خاتون نے ائیرکینیڈا کے فیس بک  پیج  پر ایک میسج پوسٹ کیا تھا  کہ میں ڈیڑھ گھنٹے کی مختصر پرواز کے دوران سو گئی تھی، جب میں آدھی رات کو شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بیدار ہوئی تو میں تاحال اپنی نشست پر بیلٹ سے بندھی تھی اور ارگرد مکمل تاریکی تھی۔

خاتون نے اس واقعے کو "دہشت زدہ" کردینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا کہ وہ کوئی ڈراونا  خواب دیکھ رہی ہیں۔

فضائی کمپنی کے ایک ترجمان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے اور کمپنی متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہے۔



متعللقہ خبریں