موسم گرما کا لطف ترکی میں
اسکولوں میں تعطیلات کے ساتھ ہی مقامی و غیر ملکی سیاحوں نے ترکی کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے
1223204
ترکی کے اضلاع انطالیہ اور معلا میں موسم میں شدید گرمی آنے سے مقامی و غیر ملکی سیاحوں نے ساحلی سمندر کا رخ کیا۔
ان علاقوں میں درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ تک ہو گیا ہے تو نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔ جس کے بعد سیاحوں نے سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے ٹھنڈک حاصل کرنے کی کوشش کی۔
اسکولوں میں تعطیلات کے ساتھ سیاحوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی ترکی میں سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔