عالمی ارب پتی کی سابقہ اہلیہ نے اپنی نصف دولت فلاحی کاموں کےلیے وقف کرنےکا اعلان کردیا

آن لائن خریداری  کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی "ایمیزون" کے بانی اور عالمی ارب پتی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی بیزوس نے شوہر سے علیحدگی کے دوران حاصل کی گئی آدھی دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ میکینزی نے شوہر سے طلاق کے بعد 37 ارب ڈالر کی رقم حاصل کی تھی۔

 بیزوس کی مطلقہ نے ایک بیان میں ‌کہا کہ میری زندگی کا یہ ایک خوشگوار لمحہ ہوگاکہ میں‌ اپنی جائیداد  کی  ایک بڑی رقم عطیہ کر دوں۔

اس سے قبل امریکہ  میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ اور  امریکی ارب پتی وارن بافٹ نے بھی  سن 2010 میں ایک مہم شروع کی تھی جس میں ارب پتی لوگوں سے اپنی دولت فلاحی کاموں پر صرف کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔

جیف بیزوس اور اس کی اہلیہ میکینزی کے درمیان پانچ اپریل کو علیحدگی ہو گئی تھی۔

 دنیا کی تاریخ میں یہ سب سے مہنگی طلاق سمجھی جاتی ہے جس میں ایمیزون کمپنی کے سربراہ نے اپنی مطلقہ بیوی کو 37 ارب ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

متعللقہ خبریں