لبنان میں پرچم لہرانے کا ریکارڈ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں

بیروت نے 26 ہزار 856 پرچم لہراتے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا  نام درج کرانے کا حق حاصل کیا ہے

1191571
لبنان میں پرچم لہرانے کا ریکارڈ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں

لبنانی دارالحکومت بیروت نے 26 ہزار 856 پرچم لہراتے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا  نام درج کرانے کا حق حاصل کیا ہے۔

لبنان  میں  سر گرمِ عمل بیروت آلائیو اسوسیئشن  نے دارالحکومت میں لبنانی پرچم لہرانے کی سرگرمی کا اہتمام کیا۔

شہری مرکز  میں واقع سٹار اسکوائر کی جانب کھلنے والی عقبی گلیوں اور سڑکوں پر بھاری تعداد میں رضا کاروں کی مدد سے گزشتہ روز  صبح نو بجے سے پرچم لہرانے کے عمل کا آغاز کیا گیا جو کہ رات گئے ڈیڑھ بجے تک 26 ہزار 856  کی تعداد تک  جا پہنچا۔

اس سے پیشتر یہ ریکارڈ امریکی شہر نیو یارک کے پاس تھا۔

مذکورہ انجمن کے صدر بکر خلاوی  نے  پریس کو بتایا ہے کہ لبنان میں 1975 تا 1990 جاری رہنے  والی خانہ جنگی  کے آغاز کے  بعد 44 برس  پورے ہونے  کی مناسبت سے یہ کاروائی کی گئی ہےح جس کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے۔

یاد رہے کہ اس ملک میں مختلف مذاہب   سے منسلک  گروہوں کے درمیان ہونے والی خانہ جنگی سعودی عرب  میں دستخط ہونے والے طائف معاہدے کے ساتھ نکتہ پذیر ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں