شہزادہ ولیئم نیو زی لینڈ میں ،مسجد النور کا دورہ بھی کیا

برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کاشکار مسجد النور کادورہ کیا اس  دوران سفید شال سرپہ لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی شہزادے کے ہمراہ تھیں

1190289
شہزادہ ولیئم نیو زی لینڈ میں ،مسجد النور کا دورہ بھی کیا

برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کاشکار مسجد النور کادورہ کیا اس  دوران سفید شال سرپہ لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی شہزادے کے ہمراہ تھیں۔

 اس موقع پر شہزادہ ولیم نے مشکل کے اس وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ نے راہ دکھائی کہ نفرت کامقابلہ محبت سے کیاجانا چاہیے، میں دعاگو ہوں  کہ دنیامیں محبتوں کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہیں۔

انہوں نے کہا  کہ نیوزی لینڈ نےحملہ آورکی جانب سے خوف کاماحول پیدا کرنے کامنصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی شہزادے نے کرائسٹ چرچ مساجد میں ہلاک افراد کےلواحقین اور مسجد میں حملے کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے زخمیوں سے اسپتال میں ملاقات بھی کی۔

 زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ الین الساتی بھی شامل ہے جو فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو شہید اور کئی افراد کو زخمی کردیاتھا جب کہ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔

 



متعللقہ خبریں