"زیر زمین جنت" نامی غار کو زائرین کے لیے کھولا جا رہا ہے

اس غار کے اندر قدرتی طور پربنے طرح طرح کے ڈھانچوں کو دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے

1187085
"زیر زمین جنت" نامی غار کو زائرین کے لیے کھولا جا رہا ہے

ترکی کے ضلع تھریس میں شعبہ سیاحت کے لیے کھلے واحد غارِ دُپنیسا جسے " زیر زمین جنت" کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے کو 16 قسم کے 60 ہزار کے قریب چمگاڈروں کی افزائش کے لیے سال کے معینہ دور میں بند کیے جانے کے بعد 15 مئی کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

 اس غار کو وزارت  سیاحت و ثقافت کی جانب سے سال دو ہزار تین میں زیارت کے لیے کھولا گیا تھا۔

 دوسرے جیالوجیک دور سے تعلق رکھنے والے سنگ مرمر کے اندر ایک دوسرے سے منسلک دو منزلوں اور تین حصوں پر مشتمل اس غار میں جگہ جگہ پر دو میٹر کی گہرائی  کی جھلیں بھی موجود ہیں۔ یہاں پر 16 اقسام کے چمگاڈر کی افزائش کے لیے اسے  چھ ماہ کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

 اس غار کے اندر قدرتی طور پربنے طرح طرح کے ڈھانچوں کو دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں