صدر پوٹن کے نام کا فرضی کتبہ پارک میں لگوادیا ،28 روز جیل کی سزا کا حکم

ایک روسی عدالت نے  صدر ولا دیمیر پوٹن  کے نام کا فرضی کتبہ  بنانے  والے روسی تحریک  پسند کریم یامادائیف کو 28 روز  قید کی سزا دی ہے

1163352
صدر پوٹن کے نام کا  فرضی کتبہ پارک میں لگوادیا ،28 روز جیل کی سزا کا حکم

ایک روسی عدالت نے  صدر ولا دیمیر پوٹن  کے نام کا فرضی کتبہ  بنانے  والے روسی تحریک  پسند کریم یامادائیف کو 28 روز  قید کی سزا دی ہے ۔

 کریم  یاما دائیف  ایک روسی تحریک پسند ہے جس نے  نابرزخنیہ چیلنی  نامی  شہر کے ایک  پارک میں  صدر پوٹن کے نام کا فرضی کتبہ  نصب کر دیا جس پر  ولا دیمیر پوٹن1952-2019 کندہ تھا ۔

 تحریک پسند نے  گرفتاری پر بتایا کہ اُس کا مقصد در حقیقت نئے  انٹر نیٹ قانون کے خلاف احتجاج کرنا تھا  مگر  روسی صدر   عوام کی آزادیوں  کا قاتل نکلا ۔

 روسی عدالت نے صدر     کے خلاف حقار ت آمیز  رویہ اپنانے  اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے جرم میں   یاما دائیف کو 28 روز قید کی سزا دی ہے ۔



متعللقہ خبریں