ترک ڈرامہ سیریلز اور فلمیں ای۔ ایکسپورٹ میں اضافے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

بازیریہ ترک  کھانوں، کاسمیٹکس اور ترک آرائش کی مصنوعات  کے ساتھ خلیجی منڈی میں داخل   ہوئی ہے

1160223
ترک ڈرامہ سیریلز اور فلمیں ای۔ ایکسپورٹ میں اضافے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں

ترک ڈرامہ سیریلز اور فلمیں خلیجی ممالک کو ترکی سے  ای۔ ایکسپورٹ میں اضافے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔

بازیریہ   ورچوئیل  سٹور  کو  ترکی سے عرب   جغرافیہ پر مشتمل 200 ملین افراد کی ای ۔ ٹریڈ  کے ذریعے دیریلش ایرتعرل  کیپ، تسبیح، انگوٹھیوں ، زیبائش کے دیگر سازو سامان سمیت  ترک بکلاوا، لوکم اور ترک قہوہ کی   مانگ کو پورا کرنے میں دشواری  کا سامنا ہے۔

مشرق وسطی کے ای۔ٹریڈ کے صارفین ترک ثقافتی اقدار میں دیگر ممالک کی اقدار سے کہیں زیادہ دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

بازیریہ ترک  کھانوں، کاسمیٹکس اور ترک آرائش کی مصنوعات  کے ساتھ خلیجی منڈی میں داخل   ہوئی ہے۔

اس پلیٹ فارم کے قیام کو محض دو ماہ گزرے ہیں تو طلب میں توقع سے تین گنا زیادہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا  ہے۔

ترک مصنوعات میں سب سے زیادہ دلچسپی سعودی  عرب کی جانب سے لی  جا رہی ہے۔

32 ملین آبادی کے حامل اس ملک میں دس ملین کے لگ بھگ ای ۔ ٹریڈ صارفین موجود ہیں، جو کہ امرا میں شمار ہوتے ہیں۔

دیریلش ایرتعرل ڈرامہ  دنیا بھر میں دو ارب انسانوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

خاصکر عرب اور جنوبی امریکی ممالک میں اس کے شائقین کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔



متعللقہ خبریں