کل پورے عالم اسلام میں لیلۃ الرغائب دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے شعبہ دینی خدمات کی طرف سے شب رغائب کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا

1158166
کل پورے عالم اسلام میں لیلۃ الرغائب دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

پورے عالم اسلام میں کل لیلۃ الرغائب دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

لیلۃ الرغائب ماہِ رجب کی پہلی جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب  ہے اور عالم اسلام کے لئے خصوصی رحمت و برکت کے حامل تین مہینوں رجب، شعبان اور رمضان کی پیامبر شمار کی جاتی ہے۔

ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے شعبہ دینی خدمات کی طرف سے لیلۃ الرغائب کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

دارالحکومت انقرہ  میں بیش تیپے ملت، دیار بکر  میں کُرشن لُو، گریسون  میں سرائے بُرنُو، برصا میں اُلُو، قونیہ میں حاجی وئیس زادے اور استنبول میں فاتح  اور ایوب سلطان جامع مساجد میں خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ، تلاوت قرآن کریم اور محافل میلاد کروائی جائیں گی۔  



متعللقہ خبریں