صدر ایردوان کی 65 ویں سالگرہ،پوٹن کی مبارکباد
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلیفون پر 65 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے
1152764
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلیفون پر 65 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
علاوہ ازیں دونوں صدور نے اپریل میں ہونے والے ترک۔روس اعلی تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی غور کیا ۔
کریملن کے دفتر اطلاعات کے مطابق ، روسی لیڈر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ صدر ایردوان کی شخصیت ترک۔روس تعلقات کے فروغ میں اہم کردار کی حامل رہی ہے ۔
یاد ر ہے کہ اپریل میں ماسکو میں روس ۔ترک اعلی تعاون کونسل کا 8 واں اجلاس ہوگا جس کی صدارت دونوں ملکوں کے صدور کریں گے۔
متعللقہ خبریں
دبئی میں 24 قیراط طلائی بینک نوٹوں کا اجرا
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 0٫1 گرام وزنی 24 قیراط سونے کا بینک نوٹ جاری کیا گیا ہے