این آسکر گوز ٹو دی بیسٹ موشن فلم" گرین بک"

گزشتہ روز لاس انجلس میں منعقدہ 91ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں "گرین بُک" نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کردیا جہاں "روما" کو اس ایوارڈ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا

این آسکر گوز ٹو دی بیسٹ موشن فلم" گرین بک"

برطانوی اداکارہ اولیویا کولمین نے اپنی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ریمی ملک بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

گزشتہ روز لاس انجلس میں منعقدہ 91ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں "گرین بُک" نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت کر سب کو حیران کردیا جہاں "روما" کو اس ایوارڈ کے لیے سب سے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔

گرین بُک نے مجموعی طور پر تین ایوارڈز جیتے جبکہ روما اور بلیک پنتھر کے حصے میں تین، تین ایوارڈ آئے البتہ سب سے زیادہ 4ایوارڈ" بوہیمین ریپسوڈی"کے حصے میں آئے۔

بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم ’گرین بُک‘ نے بہترین اسکرین پلے کا بھی ایوارڈ جیتا جبکہ اسی فلم کے اداکار مہرشالا علی نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا۔

برطانوی گلوکار فریڈی مرکزی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’بوہیمین ریپسوڈی‘ میں آنجہانی گلوکار کا کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار ریمی ملک کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

ریمی ملک کو اس ایوارڈ کے لیے پہلی مرتبہ نامزد کیا گیا تھا اور وہ اس مرتبہ بہترین ادکار کی کیٹیگری میں پہلی مرتبہ نامزد ہونے والے واحد اداکار تھے

انفونسو کیورن کو فلم "روما "کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جو ان کے کیریئر کا دوسرا آسکر ایوارڈ ہے، انہیں اس سے قبل 2014 میں فلم ’گریویٹی‘ کے لیے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

لیڈی گاگا، مارک رونسن، انتھونی روسومنڈو اور اینڈریو وائٹ کی جانب سے  "اےاسٹار از بورن‘ کے لیے لکھے گئے گانے ’شیلو‘ کو بہترین  نغمے  کا ایوارڈ دیا گیا۔

انہیں اس گانے پر رواں ماہ کے اوائل میں دو گریمی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں