آسٹریلیا: گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایموجیز کا اضافہ

آسٹریلیا کے صوبے کوئین لینڈ میں آئندہ ماہ سے گاڑیوں کی ایموجیز والی نمبر پلیٹس کا استعمال شروع ہو جائے گا

آسٹریلیا: گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایموجیز کا اضافہ

آسٹریلیا کے صوبے کوئین لینڈ میں آئندہ ماہ سے گاڑیوں کی ایموجیز والی نمبر پلیٹس کا استعمال شروع ہو جائے گا۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق کوئین لینڈ کے ڈرائیور اب خصوصی نمبر پلیٹوں کے ساتھ ساتھ ان نمبر پلیٹوں پر اپنی پسند کے ایموجی کا بھی اضافہ کروا سکیں گے۔

سجاوٹ کی خاطر اور اجرت کے بدلے نمبر پلیٹوں  پر لگائے جاسکنے والے یہ ایموجیز  قہقہہ لگانے والے، آنکھ مارنے والے اور دل  والی آنکھوں والے ایموجیز  تک محدود ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر اس بارے میں  تنقیدی کمنٹس دئیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ "یہ خصوصی نمبر پلیٹوں کے ذریعے زیادہ کمائی کرنے کا نہایت عقلمندانہ ہتھکنڈہ ہے"۔

تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ وہ ایسی نمبر پلیٹ لینے کے شدت سے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں