ترکی سن 2020 تک 2 لاکھ غیر ملکی طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا: عبداللہ ایرن

عبداللہ ایرن نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے مرکز میں YTB کی سرگرمیوں سے متعلق اور فراہم کیا جانے والے  اسکالرشپ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کیا

ترکی سن 2020 تک 2 لاکھ غیر ملکی طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا: عبداللہ ایرن

ادارہ برائے سمندرپار ترک اور ترک برادریPresidency for Turks Abroad and Related Communities جسے " YTB "کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کے صدر عبداللہ ایرن  نے کہا ہے کہ ترکی سن 2020 تک 2 لاکھ غیر ملکی طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہوئے گلوبل سطح پر تعلیم مرکز بننے کا ہدف لئے ہوئے ہے۔

 عبداللہ ایرن نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے مرکز میں YTB کی سرگرمیوں سے متعلق اور فراہم کیا جانے والے  اسکالرشپ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہYTB کا ادارہ سن 2010 میں قائم کیا گیا تھا اور اس ادارے کا مقصد غیر ممالک میں آباد تو ترکوں سے اپنی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔  انہوں نے کہا کہ YTB ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ ثقافت اور تاریخ کے  مالک جغرافیائی  خطے میں آباد لوگوں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیناہے۔

انہوں نے ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبا کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے  غیر ملکیوں کو اعلی تعلیم کے مواقع اور اسکالرشپ کے بارے میں کہا کہ گلوبل سطح پر سن 2019 میں  سات ملین کے قریب بین الاقوامی  طلبا  موجود ہیں جبکہ ترکی میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس تعداد میں گزشتہ 10 سال کے دوران سات گنا اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں سے سترہ ہزا ر  کو YTB کی جانب سے اسکالر شپ فراہم کیا جاتا ہے  اور ترکی  سن 2020 تک دو لاکھ  غیر ملکی طلباء کو ترکی میں تعلیم فراہم  کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے لحاظ سے گلوبل سطح پر ایک مرکز کی حیثیت حاصل کرنے کا ہدف لیے ہوئے ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں