امریکہ، مشہور پیزا چین کے مالک ترک حقِ آک دینز کو خصوصی ایوارڈ

ایلیس آئی لینڈ  ہونرز سوسائٹی اور امریکی مہاجرین کی جمیعت  کی طرف سے  امسال پہلی بار منعقدہ  بیکن ایوارڈز کا اہتمام کیا ہے

1123616
امریکہ، مشہور پیزا چین کے مالک ترک حقِ آک دینز کو خصوصی ایوارڈ

امریکی شہر نیو یارک میں مقیم نامور ترک پیزا میکر حقِ آک دینز کو کامیاب مہاجر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایلیس آئی لینڈ  ہونرز سوسائٹی اور امریکی مہاجرین کی جمیعت  کی طرف سے  امسال پہلی بار منعقدہ  بیکن ایوارڈز  میں کام کاج میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مہاجرین کو ایوارڈ ز سے نوازا گیا ۔ اس تقریب  کے پیشکار عالمی شہرت یافتہ ترک ڈاکٹر مہمت اوز نے کی۔

امریکی مہاجرین کی جمیعت  کے صدر مراد کوپرولو نے پہلی بار منعقدہ ان ایوارڈز  کے انتہائی اہم ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ میں نوجوان مہاجرین اور نئے کاروباری  حضرات کا تعین  کرنے والوں کو بھی ایوارڈ دینا چاہتے  ہیں۔

خیال رہے کہ نیو یارک میں 7 برانچیں موجود ہونے والے "چمپین پیزا"  چین کے مالک حقِ آک دینز  غربا  اور بے گھر افراد کی مدد کرنے والی شخصیات میں پیش پیش ہیں۔

آک دینز   کا کہنا ہے کہ ان کو نیویارک کے گورنر انڈریو کومو  نے 2 بار، نیو یارک کے میئر بل دی بلاسیو نے ایک بار  ایوارڈ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں