گزشتہ برس 5 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کپادوکیا میں غباروں کے ذریعے سیر کی
موزوں موسمی حالات میں علی الصبح پرواز کرنے والے یہ غبارے علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں
کپادوکیا کے غباروں نے 5 لاکھ سیاحوں کو پرواز کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
ترکی کے معروف سیاحتی و تاریخی مقام کپادوکیا میں گزشتہ برس 5 لاکھ 37 ہزار 500 افراد نے گرم ہوا والے غباروں پر سواری کرتے ہوئے علاقے کے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی رعنائیوں سے استفادہ کیا ہے۔
اس خدمت نے ترک معیشت کو 70 ملین ڈالر کے قریب منافع فراہم کیا ہے۔
ہر گزرتے دن مزید دلچسپی اور مقبولیت حاصل کرنے والے کپادوکیا نے شعبہ سیاحت میں حالیہ چند برسوں سے ایک انجن کی ماہیت اختیار کر لی ہے۔ یہ مقام مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو منفرد خوبصورتیوں سے محظوظ کراتا ہے۔
موزوں موسمی حالات میں علی الصبح پرواز کرنے والے یہ غبارے علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
سال 2024 میں 1٫4 ارب لوگوں نے بین الاقوامی سطح پر سیرو سیاحت کی
سفر کرنے والوں میں سب سے زیادہ اضافہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور افریقہ میں ریکارڈ کیا گیا