یمنی پناہ گزینوں کے لیے ترکی سے امدادی سامان کی ترسیل

ماریب کے کیمپ  میں مقیم ساڑھے 4 ہزار افراد کو آٹے، گھی، چینی۔ چاول، ٹن فوڈ اور  دودھ  پر مشتمل ڈبوں کے ساتھ امداد فراہم کی گئی

1107409
یمنی پناہ گزینوں کے لیے ترکی سے امدادی سامان کی ترسیل

صدقہ تاشے انجمن نے یمنی علاقے ماریب میں ہزاروں  پناہ گزینوں کو خوراک اور جسمانی صفائی کے سازو سامان کی امداد فراہم کی ہے۔

انجمن کے نائب صدر جودت حاسبیل نے اناطولیہ ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں سے  مریب میں پناہ لینے والے بھاری تعداد میں  پناہ گزین موجود ہیں ، ہماری انجمن ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں سرگرم ِ عمل ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں امدادی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں ماریب کے کیمپ  میں مقیم ساڑھے 4 ہزار افراد کو آٹے، گھی، چینی۔ چاول، ٹن فوڈ اور  دودھ  پر مشتمل ڈبوں کے ساتھ امداد فراہم کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ایک ہزار افراد کو ہائی جینک سازو سامان کے پیکٹ بھی  فراہم کرنے کا ذکر کرنے  والے حاسبیل نے بتایا کہ  ماریب کے شمال  میں واقع روادا کیمپ  میں  اولین طور پر 4 ہزار روٹیاں تقسیم  کی گئی ہیں جبکہ یہاں پر ایک بھٹی لگاتے ہوئے مزید 40 ہزار روٹیاں احتیاج مندوں کو دی جائینگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یمن میں در پیش انسانی بحران کا حل چارہ نکالنے میں ترکی  نبرد آزما ہے اور یمنی عوام کے دلوں میں گھر کرنے والی ترک قوم کی امداد علاقے میں ایک اہم حیثیت کی حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں