کرتا پور راہداری کے افتتاح کے ساتھ بھارت کو خیر سگالی کا پیغام

بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری  سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی

1096578
کرتا پور راہداری کے افتتاح کے ساتھ بھارت کو خیر سگالی کا پیغام

وزیراعظم عمران خان نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا  کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد  ڈال دیا ہے۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری  سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستانی حکام نے تین بھارتی سیاستدانوں بشمول کانگریس رہنما اور بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ اور دیگر 17 صحافیوں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔

بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ انکار کردیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جانے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسے تاریخی لمحہ قرار دیا جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔

 



متعللقہ خبریں