آج ترکی بھر میں عید میلاد النبی دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

آج کی رات ملک بھر کی مساجد میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، دعائیں مانگی جائیں گی اور درود و سلام پڑھا جائے گا

1090584
آج ترکی بھر میں عید میلاد النبی دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

آج ترکی بھر میں عید میلاد النبی دینی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

آج کی رات ملک بھر کی مساجد میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، دعائیں مانگی جائیں گی اور درود و سلام پڑھا جائے گا۔

استنبول فاتح جامع مسجد میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام کا آغاز دن کی وقت ہی ہو جائے گا ، تلاوت قرآن کریم اور ختم شریف کے بعد  دعائیں مانگی جائیں گی۔

استنبول ایوب سلطان جامع مسجد  میں بھی خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش نے بھی عید میلاد النبی کی مناسبت سے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ نے تمام انسانیت کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجا۔ وہ پوری انسانیت کے لئے  مشعل راہ ہیں۔

ایرباش نے کہا  ہےکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے قبل انسانیت اخلاقی اقدار سے محروم ہو چکی تھی ، آپ کی آمد نے انسانیت کو دوبارہ حق ،  انصاف اور مرحمت  جیسی خوبصورت اخلاقی اقدار سے متعارف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام شہریوں اور  عالم اسلام کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  مبارک ہو۔



متعللقہ خبریں