مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکنا کمپنی کے لیے وبال بن گیا،کروڑوں ڈالر ہرجانہ
امریکہ میں گوشت کی پیکنگ اور سپلائی کرنے والی مقامی کمپنی نے نماز کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے گئے صومالیہ کے 138 ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے
1050838
امریکہ میں گوشت کی پیکنگ اور سپلائی کرنے والی مقامی کمپنی نے نماز کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کیے گئے صومالیہ کے 138 ملازمین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم ہرجانے کے طور پر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
خبر کے مطابق امریکی ریاست کولو راڈو میں قائم "کارگیل میٹ " نامی کمپنی نے کچھ عرصہ پیشتر مسلمان ملازمین کو نماز کے لیے کام کے اوقات سے رخصت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور دوران کام نماز ادا کرنے والے 138 صومالی ملازمین کو نکال دیا تھا۔
امریکہ میں ملازمین کے حقوق کی یونین جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "کارگیل میٹ "جس کا صدر دفتر کولوراڈو میں ہے نہ صرف نکالے گئے ملازمین کو ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرے گی بلکہ وہ مسلمان ملازمین کے لیے نماز کے اوقات میں انھیں وقفہ بھی مہیا بِمہیا کرے گی۔