برازیل کا تاریخی عجائب خانہ جل گیا،قیمتی نوادرات ضائع ہونے کا خطرہ

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں واقع مشہور "نیشنل میوزیم"میں گزشتہ  روز آگ بھڑک اٹھی تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے

1042065
برازیل کا تاریخی عجائب خانہ جل گیا،قیمتی نوادرات ضائع ہونے کا خطرہ

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں واقع مشہور "نیشنل میوزیم"میں گزشتہ  روز آگ بھڑک اٹھی تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 مذکورہ  عجائب خانے  کا شمار برازیل کے قدیم ترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے۔

خبر  کے مطابق، یہ آگ  گزشتہ روز  عجائب خانہ   بند ہو جانے کے بعد مقامی وقت کے مطابق 7:30 بجے بھڑکی۔

 ریو ڈی جنیرو میں آگ بجھانے والی ٹیموں  کا کہنا ہے کہ آگ بہت تیزی کے ساتھ پھیلی اور عمارت کے اندر آگ پکڑنے والی بہت سی چیزیں ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ  تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ تاریخی  عجائب خانہ  سن 1818 میں قائم کیا گیا تھا  جس  میں قدیم نوادرات کی دو کروڑ چیزیں موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں