صدر ترکی کا عیدِ قربان پر ترک قوم اور مسلمانوں کو با معنی پیغام

ترکی کے خلاف زر مبادلہ کی جنگ چھیڑنے والوں کو عنقریب حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا

1035470
صدر ترکی کا عیدِ قربان پر ترک قوم اور مسلمانوں کو با معنی پیغام

صدر رجب  طیب ایردوان نے عید ِ قربان کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"ہماری معیشت  پر حملے اور براہ راست ہماری اذانوں اور پرچم پر حملے کےدرمیان کوئی فرق نہیں پایا جاتا ،   کیونکہ ان حملوں کا مقصد ایک ہی ہے۔ اس سے ترکی کو گھٹنے ٹیکنے اور اپنا  اسیر  بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔"

صدر  ِ ترکی کا کہنا ہے کہ "اے عزیز   ہم وطنوں،  بھائی بہنوں! میں آپ کو دل کی اتھاہ  گہرائیوں سے  سلام  پیش کرتا ہوں اور عید کے اس خوشی کے موقع کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں ایک بار پھر اس تہوار کو منانے کا موقع  بخشنے والے ربِ کریم کا مشکورو ممنون ہوں۔"

اس  مذہبی تہوار کے اُمت ِ مسلم اور بنی نو انسانوں کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے  عید الضحیٰ کا تہور اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کی فراوانی کا وسیلہ ثابت ہو نے کی دعا کی ہے۔

ترک قوم کے اچھے  اور برے ایام میں  اتحاد ویکجہتی ، واحد صدا و جان بن سکنے کی قابلیت کی وساطت سے ہزارہا برسوں سے اپنے پاؤں پر قائم دائم رہنے میں کامیاب رہنے کا ذکر کرنے والے صدرِ ترکی نے  واضح کیا کہ حالیہ ایام میں  ہم پر کیے گئے ہر حملے اور چال  کو اسی طریقے سے ملیا میٹ کیا گیا ہے۔

جناب ایردوان نے کہا ہے کہ عید ِ قربان کے فوراً بعد فتح   ملازگرت  کی 947 ویں  سالگرہ  منائیں گے،  ہم  نے   دشمن کو ہمیشہ  ہی سخت جواب دیتے ہوئے زیر کیا ہے۔ لہذا 30 اگست یوم ظفر کے موقع پر ہمیں ان خوبیوں اور اتفاق و سلوک کا مظاہرہ کرنا  چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے 15 جولائی کو دشمنوں کی غدارانہ چال کو ناکام بنایا تھا اسی طرح ہماری معیشت پر حملوں کو بھی نیست و نابود کر کے چھوڑیں گے۔ کیونکہ  ان حملوں کا مقصد  ہمیں کمزور بناتے ہوئے  گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔   ترکی کے خلاف زر مبادلہ کی جنگ چھیڑنے والوں کو عنقریب حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعادتِ حج کے لیے مقدس  سر زمین پر یکجا ہونے  والے مسلمانوں کی دعاؤں اور عبادتوں کی اللہ تعالی کے حضور میں  منظوری کی  تمنا کا اظہار کرنے والے جناب ایردوان نے   فلسطین  سے لیکر شام تک، جنوبی ایشیا سے لیکر تاتارستان تک دنیا کے کئی ایک مقامات پر مظالم کے ڈھیر تلے دبے ہونے والوں کی نجات کی بھی   دعا کی۔

انہوں نے تمام تر شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان ایام میں اپنے سفرکو محفوظ بنانے کے لیے ممکنہ حد تک  تدابیر اخیتار کریں تا کہ خوشی کا موقع ماتم میں نہ بدل جائے۔

جناب ِ صدر نے عید  کے اس اہم موقع کے خوشحالی، خوشنودی  اور ترکی کے روشن مستقبل کا وسیلہ ثابت ہونے  کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے عوام    کو محبت بھرے جذبات کا  پیغام بھی دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں