اہم یورپی ملک کی حرکت دیکھئے،بیئر کی بوتلوں پرسعودی عرب کا پرچم کندہ کردیا
بتایا گیا ہے کہ بیئر کی یہ بوتلیں خاص طور پر فٹ بال ورلڈکپ کیلئے تیار کی گئی تھیں جس پر کندہ سعودی پرچم کے حوالے سے اس ادارے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے
970126

جرمنی کے شہر منہائیم کی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے بیئر کی بوتلوں پر سعودی پرچم چھاپ دیا جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا۔
یہ بوتلیں خاص طور پر فٹ بال ورلڈکپ کیلئے تیار کی گئی تھیں لیکن مسلمانوں کے احتجاج کے بعد اس کمپنی نے فوری طور پر معافی مانگ لی۔
کمپنی نے تمام 32ٹیموں کے پرچم بیئر کی بوتلوں پر چھاپے تھے لیکن سعودی عرب کے پرچم کے حوالے سے اس ادارے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس کمپنی کے خلاف شکایات درج کروانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح اسلام اور شراب کو آپس میں منسلک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
آئش بام کمپنی نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مہم ختم اور بیئر کی بوتلوں کی تقسیم بھی روک دی ہے۔
متعللقہ خبریں

ترک تاریخ اور ثقافت پر مبنی ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں، صدر ایردوان
معاشروں کا اصل سرمایہ ان کے تہذب کو پروان چڑھانے میں خدمات میں پنہاں ہوتا ہے۔