انٹرنیٹ مغرب کی نہیں لاکھوں سال قبل بھارت کی ایجاد تھی :بی جے ہی کے رہنما کا دعوی

بھارت کےشمال مشرقی صوبے تریپورا کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب نے عجیب و غریب دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہزاروں سال قبل مہابھارت کے دور میں بھی انٹرنیٹ جیسی سہولت موجود تھی

954598
انٹرنیٹ مغرب کی نہیں لاکھوں سال قبل بھارت کی ایجاد تھی :بی جے ہی کے رہنما کا دعوی

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی  کے رکن  اور شمال مشرقی صوبے تریپورا کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب نے عجیب و غریب دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ہزاروں سال قبل مہابھارت کے دور میں بھی انٹرنیٹ جیسی سہولت موجود تھی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما بپلب کمار دیب کے اس بیان پر نہ صرف نکتہ چینی ہو رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کا زبردست مذاق اڑایا جا رہا ہے لیکن وزیر  موصوف  نہ صرف اپنے بیان پر  قائم  ہیں بلکہ نکتہ چینی کرنے والوں کو تنگ نظری کا طعنہ دے رہےہیں۔

وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیب نے دعویٰ کیا ہے کہ’’بھارت صدیوں سے انٹرنیٹ کا استعمال کر رہا ہے۔

مہابھارت کے دوران کروکشیتر کی لڑائی کے بارے میں میدان جنگ سے میلوں دور رہنے کے باوجود کورووں کے نابینا راجہ دھرت راشٹر کو ان کا معاون سنجے پوری تفصیل سے جنگ کے حالات بتا رہے تھے جو انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن ہو سکا تھا یعنی  بھارت میں لاکھوں  سال  قبل ہی انٹرنیٹ ایجاد کر لیا گیا تھا۔

دیب کا مزید کہنا تھا، ’’یورپی ممالک اور امریکا کا دعوی  ہے کہ انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ ان کی ایجاد ہے لیکن یہ درحقیقت بھارت کی ٹیکنالوجی ہے۔

 آج بھی انٹرنیٹ اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں بھارت سب سے آگے ہے حتی  مائیکروسافٹ ایک امریکی کمپنی ہو سکتی ہے لیکن اس کے بیشتر انجینئر بھارتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں