ٹی آرٹی ورلڈ کی دستاویزی فلم " گمنام بچے": شام اور عراق میں جنگ کا اصل چہرہ

سینکڑوں بچے پی کے کے سے منسلک گروپوں کی طرف سے زبردستی تحویل میں لے لئے گئے اور مختصر تربیت کے بعد مرنے اور مارنے کے لئے جنگ کی ابتدائی صفوں میں جھونک دئیے گئے

938435
ٹی آرٹی ورلڈ کی دستاویزی فلم " گمنام بچے": شام اور عراق میں جنگ کا اصل چہرہ

ٹی آرٹی ورلڈ کی طرف سے " گمنام بچے" کے عنوان سے تیار  کردہ دستاویزی فلم میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے فرار ہونے والے بچوں اور ان مغوی بچوں  اور ان کے کنبوں  کو پیش آنے والے حالات  کو بیان کیا گیا ہے۔

دستاویزی فلم " گمنام بچے " میں بتایا گیا ہے کہ  ٹیم نے کس طرح   شمالی عراق میں PKK کی طرف سے تیار کئے گئے ان کم عمر دہشت گردوں تک کیسے رسائی حاصل کی اور ان بچوں کو ان کے کنبوں سے کس طرح زبردستی چھینا گیا۔

دستاویزی فلم کے بارے میں جاری کردہ بیان میں، دہشت گرد تنظیم PKK کے، عراق میں  دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشنوں کے بعد اپنے حرکت و عمل کے لئے ایک پر سہولت جگہ پیدا کرنے  کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ داعش نے اگست 2014 میں عراق کے شمالی صوبے سنجار کا کنٹرول سنبھالنے پر یورپی ممالک اور امریکہ نے مخالفین کے ساتھ تعاون کو بند کر کے پی کے کے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس علاقے کے مرکزی ذرائع ابلاغ  کے پروپیگنڈہ  کی طفیل دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو عالمی رائے عامہ میں ایک ہیرو اور نجات دہندہ کے طور پر متعارف کروایا جانے لگا۔ لیکن جنگ کی حقیقی داستان ظاہر سے بہت مختلف تھی۔ امریکی حکومت کی سال 2017 میں شائع کردہ انسانی تجارت  سے متعلق رپورٹ کے مطابق اس دور میں سینکڑوں بچے پی کے کے سے منسلک گروپوں کی طرف سے زبردستی تحویل میں لے لئے گئے اور مختصر تربیت کے بعد مرنے اور مارنے کے لئے جنگ کی ابتدائی صفوں میں جھونک دئیے گئے۔ کم سن دہشت گردوں کی تربیت کے لئے کہ جو ایک جنگی جرم ہے ، پی کے کے نے شمالی عراق  کے مہاجر کیمپوں، شام کے شمال  اور ترکی سے بچوں کو ان کے  کنبوں کے سامنے تحویل میں لے لیا۔

دستاویزی فلم میں دو گیارہ سالہ بچیوں کے انٹرویو کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں کس طرح پی کے کے کی طرف سے اغوا کیا گیا اور کس طرح ترکی، شام اور عراق  میں خود کش حملے کرنے کے لئے شمالی عراق میں تربیت دی گئی۔

دستاویزی فلم " گمنام بچے "  کا پہلا حصہ 28 مارچ بروز بدھ  شام ساڑھے گیارہ بجے ٹی آر ٹی ورلڈ پر نشر کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں