نو روز تہوار کو منانے ایرانی سیاح ترکی آرہے ہیں

نوروز  کے تہوار کے حوالے سے  تعطیلات منانے کی غرض سے ترکی آنے والے سیاحوں کا پھولوں اور ترک مٹھائی لوکم سے  استقبال  کیا گیا

931858
نو روز تہوار کو منانے ایرانی سیاح ترکی آرہے ہیں

ترکی کے ضلع معلا کی تحصیل مارمرس کو 1200 ایرانی سیاحوں پر  مشتمل ایک قافلہ آیا  ہے۔

نوروز  کے تہوار کے حوالے سے  تعطیلات منانے کی غرض سے ترکی آنے والے سیاحوں کا پھولوں اور ترک مٹھائی لوکم سے  استقبال  کیا گیا۔

ترکی سیاحتی ایجنسیوں  کی یونین کے مارمرس   علاقے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز علی کھرلی  نے اخباری نمائندوں کو بتایا  ہے کہ ایران سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ ماہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے  بتایا کہ ہم سیاحتی سرگرمیوں کو پورے سال  تک جاری رکھنے  کی جدوجہد  میں مصروف ہیں۔

 



متعللقہ خبریں