امیر لوگ اپنے مشاغل پر کتنی رقم خرچ کرتے ہیں سن کر ہوش اڑ جائیں گے

پرتعیش سفر، مہنگی گاڑیاں، زیورات ، نایاب فن پارے، نجی کشتیاں دنیا کے امیر ترین افراد کے پسندیدہ شوق ہیں جن پر ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال 23 کھرب 40ارب ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں

923911
امیر لوگ اپنے مشاغل پر کتنی رقم خرچ کرتے ہیں سن کر ہوش اڑ جائیں گے

 پرتعیش سفر، مہنگی گاڑیاں، زیورات ، نایاب فن پارے، نجی کشتیاں دنیا کے امیر ترین افراد کے پسندیدہ شوق ہیں۔

دنیا کے امیر ترین لوگوں پیسہ کیسے خرچ کرتے ہیں؟ اس بارے میں ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس  میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک  سال  میں 23 کھرب 40ارب ڈالر اپنے شوق اورپر تعیش  اشیاء خریدنے پر صرف کرتے ہیں۔

پیسے والے لوگوں نے 45 ارب ڈالر سیر سپاٹے پر خرچ کیے جبکہ مہنگے ریستورانوں  میں کھانے پینے پر 15 ارب ڈالر خرچ کیےمہنگی  گاڑیوں پر 40 ارب ڈالر،23 ارب ڈالر جہازوں پر اور 22 ارب ڈالرز کشتیوں پر خرچے جاتے ہیں۔

اب ذرا دیکھیں سجنے سنورنے پر کیا خرچ کرتے ہیں، امیروں کے لباس جن میں چشمے،دستی بیگز اور دوسرا سامان شامل ہے پر 15 ارب ڈالر خرچ اٹھتا ہے جبکہ کاسمیٹکس پر 4 ارب ڈالر صرف کئے جاتے ہیں اور سب سے زیادہ خرچ  زیورات اور گھڑیوں پرکیا جاتا ہے جو 25 ارب ڈالر ہے۔

گھر کی سجاوٹ پر صرف آٹھ ارب ڈالرز لیکن مشہور  مصوروں  کے فن پارے خریدنے پر 25 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔



متعللقہ خبریں