بھارت: مسلمان خاتون نے نماز جمعہ میں مردوں کی امامت کر ڈالی،مسلم برادری برہم
بتایا گیا ہے کہ ریاست کیرالا کے دیہات کی 34 سالہ استانی نے جمعے کی نماز کی امامت کرائی، جماعت میں عورتوں اور مردوں سمیت 50 نمازی شامل تھے
900300
بھارت کی تاریخ میں پہلی بارخاتون نے نماز جمعہ کی امامت کرائی جس پر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
خبر کے مطابق، ریاست کیرالا کے دیہات کی 34 سالہ استانی نے جمعے کی نماز کی امامت کرائی، جماعت میں عورتوں اور مردوں سمیت 50 نمازی شامل تھے۔
خاتون کا موقف تھا کہ اسلام عورتوں اور مردوں کو مساوی حقوق دیتا ہےقرآنی تعلیمات عورتوں اور مردوں میں تفریق کا درس نہیں دیتیں ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ مردوں کے تسلط کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب کہا گیا ہے کہ خاتون نے اسلامی قوانین کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔