ٹرائے کے تعارفی پروگرام میں بریڈ پِٹ بھی شامل ہوں گے

بریڈ پِٹ کے تعارفی چہرے  کے ساتھ ایک اشتہاری کام زیر غور ہے: نعمان قورتلمش

888591
ٹرائے کے تعارفی پروگرام میں بریڈ پِٹ بھی شامل ہوں گے

ٹرائے کے تاریخی شہر کے بین الاقوامی تعارف کے لئے متوقع کام میں مشہور فنکار بریڈ پِٹ بھی شامل ہوں گے۔

ترکی کے ضلع انطالیہ کے سیاحتی مرکز بیلیک میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران وزیر سیاحت و ثقافت نعمان قورتلمش نے کہا ہے کہ ٹرائے کے تعارفی پروگرام میں بریڈ پِٹ کی بھی شمولیت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرائے ایک شاندار خزینہ ہے اور رواں سال میں اس کے تعارف کے لئے اہم کام کیا جائے گا۔

قورتلمش نے کہا کہ ٹرائے کو صرف ترکی میں ہی نہیں دنیا بھر میں  متعارف کروانے کے لئے کا کام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سرکاری اوپیرا اور بیلے  ٹرائے سے متعلق پروگراموں کی اسٹیج نمائش کرے گا اور 23 کے قریب بین الاقوامی فیسٹیولوں میں ٹرائے کا تعارف کروایا جائے گا۔ اس کے علاوہ مقابلے کانسرٹ، تھئیٹر، طویل اور مختصر دورانیے کی فلمیں  اور دستاویزی مقابلوں کے ساتھ سنجیدہ سطح پر شعور اجاگر کیا جائے گا۔

وزیر سیاحت و ثقافت نعمان قورتلمش نے کہا کہ ان تعارفی سرگرمیوں کے دوران مشہور فنکار بریڈ پِٹ کی شرکت سے بھی ایک پروگرام کے بارے میں کام جاری ہے اور بریڈ پِٹ کے تعارفی چہرے  کے ساتھ ایک اشتہاری کام زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے معروف ترین تاریخی شہروں میں سے ایک ٹرائے تاریخی شہر ترکی کے ضلع چناق قلعے میں واقع ہے۔

ٹرائے یونیسکو کی تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل ہے اور 9 قبل مسیح کے دور کے اس تاریخی رہائشی مرکز کا ذکر الیادہ اور اوڈیسیا داستان میں بھی ملتا ہے۔



متعللقہ خبریں