برطانوی سیاح سائیکل پر 9 یورپی ممالک کی سیر کے بعد ترکی پہنچ گیا

ترکی درحقیقت ایک بڑا ملک ہے یہاں بہت زیادہ پہاڑ ہیں۔ ملک کی تاریخی اور جغرافیائی خوبصورتی بہت زیادہ ہے۔ خاص طور پر یہاں کی سڑکیں مجھے بہت پسند آئیں: جینک پلینوئر

860293
برطانوی سیاح سائیکل پر 9 یورپی ممالک کی سیر کے بعد ترکی پہنچ گیا
janick planeur1.jpg

برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے بائیسکل کے ذریعے عازم سفر ہونے والے 56 سالہ جینک پلینوئر 12 ہزار 255 کلو میٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد ترکی کے ضلع آئیدن پہنچ گئے ہیں۔

پلینوئر فرانسیسی الاصل ہیں اور لندن میں بیرے کا کام کرتے ہیں۔

بائیسکل پر بیرونی ممالک کی سیر کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد وہ 5 مئی کو عازم سفر ہوئے۔

یورپ کے 9 ممالک کی سیر کرنے کے بعد ہ ترکی پہنچے اور مختلف شہروں  میں گھومنے کے بعد یونان جانے کے لئے آئیدن پہنچ گئے ہیں۔

اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دکھاوے اور بناو سنگھار سے پاک دنیا کا تصور کرتے ہیں اور فطرت کے ساتھ گھل مل کر زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترکی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک بہت اچھے ، مہمان نواز اور مہربان لوگ ہیں۔  انہوں نے مجھے کھانا کھلایا یہاں تک کہ میرے کپڑے بھی دھلوائے۔

ترکی درحقیقت ایک بڑا ملک ہے یہاں بہت زیادہ پہاڑ ہیں۔ ملک کی تاریخی اور جغرافیائی خوبصورتی بہت زیادہ ہے۔ خاص طور پر یہاں کی سڑکیں مجھے بہت پسند آئیں ۔

پلینوئر  نے کہا کہ ترکی میں ہونا ایک خوشگوار احساس ہے یہاں ہم سب سے پہلے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ مثلاً میکسیکو یا برازیل یہاں جتنا محفوظ نہیں ہے۔

پلینوئر ماہِ مئی میں واپس اپنے ملک جانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں