دوران پرواز شوہر کی بے وفائی کا بھید کھل گیا، خاتون  نے جہاز میں ہی اس کی خوب پٹائی  کی

خاتون نے دوران پرواز شوہر کی بے وفائی کا بھید کھلنے پر جہاز میں ہی اس کی خوب پٹائی  کر دی  ۔

842206
دوران پرواز شوہر کی بے وفائی کا بھید کھل گیا،  خاتون  نے جہاز میں ہی اس کی خوب پٹائی   کی

 

خاتون نے دوران پرواز شوہر کی بے وفائی کا بھید کھلنے پر جہاز میں ہی اس کی خوب پٹائی  کر دی  ۔بات اس قدر بڑھ گئی کہ طیارے کو ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پرواز کو مسافر میاں بیوی کے جھگڑے کے باعث بھارت کے شہر چنائی میں اتار لیا گیا۔

 دوران سفر خاتون نے نیند میں ڈوبے شوہر کی انگلی موبائل فون پر رکھ کر اس کا لاک کھول لیا۔ تاہم خاتون بے وفا شوہر کے پیغامات پڑھ کر آگ بگولہ ہوگئی اور سوتے ہوئے شوہر کو اٹھا کر جہاز کے عملے اور سیکڑوں مسافروں کے سامنے ہی اس کی درگت بناڈالی۔

کچھ مسافروں نے خاتون کو سمجھانے بجھانے اور غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بھی شامت آگئی ۔ ایرانی خاتون نے بیچ بچاؤ کرانے والے مسافروں کو بھی مکے مارنے شروع کر دئیے ۔

طیارے میں اس قدر ہنگامہ مچا کہ پرواز کو چنائی میں ہنگامی طور پر اتارنا پڑا اور خاتون، شوہر اور ان کے ایک بچے کو وہیں چھوڑ کر طیارہ بالی روانہ  ہو گیا۔



متعللقہ خبریں