فرشتے سفید لباس پہنتے ہیں

54 ویں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول  میں مقابلے کی فلموں میں سے فلم "فرشتے سفید لباس پہنتے ہیں"  کی نمائش کی گئی

834266
فرشتے سفید لباس پہنتے ہیں

54 ویں بین الاقوامی انطالیہ فلم فیسٹیول  میں مقابلے کی فلموں میں سے فلم "فرشتے سفید لباس پہنتے ہیں"  کی نمائش کی گئی۔

انطالیہ میٹرو پولینٹن بلدیہ کی طرف سے منعقدہ  فیسٹیول کے سلسلے میں انطالیہ کنوینشن سینٹر کے پرگے ہال میں چینی ہدایتکار ویویان کیو  کی فلم  "فرشتے سفید لباس پہنتے ہیں"   کی نمائش کی گئی۔

فلم کی نمائش کے بعد سوالات کے جواب دیتے ہوئے ہدایتکار کیونے کہا کہ فلم کا مرکزی کردار ادا کرنے والی لڑکی کو  میں  نے ڈریس ڈیزائنر کے مشورے پر منتخب کیا۔ لڑکی کو ہم نے بہت باصلاحیت دیکھا اور اس نے اپنے کردار کو بھی نہایت خوبی سے ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کو ترکی میں بھی نمائش کیا جائے گا اور اس میں آلودہ اور پاک نقطہ نظر کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی میں ایک چھوٹے سے قصبے میں دو اسٹوڈنٹ لڑکیاں ایک ہوٹل میں درمیانی عمر کے آدمی کے حملے کا نشانہ بنتی ہیں۔ اور اس واقعے کی واحد شاہد اس رات ہوٹل کی ریسیپشن پر موجود نوجوان لڑکی میا ہے۔ لیکن وہ نوکری چھوٹنے کے خوف سے منہ سے کچھ نہیں کہتی۔ اس صورتحال میں حملے کا نشانہ بننے والی لڑکیاں یہ محسوس کرتی ہیں کہ اصل مصیبت اس کے بعد شروع ہوئی ہے اور وہ اس کا حل تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔



متعللقہ خبریں