میگا لگژری یاٹ "سن ریز" مارماریس پہنچ گئی
دنیا کی بہترین یاٹوں میں شمار ہونے والی 86 میٹر طویل میگا لگژری یاٹ "سن ریز" مُولا کے ہر دلعزیز سیاحتی مرکز مارماریس میں پہنچ گئی
دنیا کی بہترین یاٹوں میں شمار ہونے والی 86 میٹر طویل میگا لگژری یاٹ "سن ریز" مُولا کے ہر دلعزیز سیاحتی مرکز مارماریس میں پہنچ گئی ہے۔
تحصیل کی گودیوں میں نہ سما سکنے کی وجہ سے مارماریس کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والی یہ سپر لگژری یاٹ شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اطلاع کے مطابق یاٹ چند روز تک بندرگاہ پر رہے گی اور اسے 2 لاکھ 40 ہزار لیٹر پیٹرول کی ترسیل کے لئے کسٹم حکام کو کاغذات بھیج دئیے گئے ہیں۔
توقع ہے کہ پیٹرول کی ترسیل اور اشیائے خورد و نوش کی خرید کے ساتھ یہ یاٹ تحصیل کو تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار لیرے کی آمدنی دے گی ۔
بندرگاہ کے حکام نے یاٹ کے مالک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم دنیا بھر میں میگا لگژری یاٹوں سے متعلق نشریات دینے والی انٹر نیٹ سائٹ کے مطابق سن ریز یاٹ موجودہ سے قبل عمان کی ایک کاروباری شخصیت محمد الباروانی کی ملکیت میں تھی لیکن اب اس کے حالیہ مالک بھارت کے روی رویا ہیں۔