" جرائم کے خلاف نیشنل نائٹ " میں ترک کھانوں نے دھاک بٹھا دی

کھانا لینے کے لئے بے گھر افراد کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے افراد کی ایک لمبی قطار تھی اور کھانے میں پلاو اور کوفتوں کے ساتھ ترک ساسیج تقسیم کئے گئے

782359
" جرائم کے خلاف نیشنل نائٹ " میں ترک کھانوں نے دھاک بٹھا دی

امریکہ بھر میں ہر سال منعقد ہونے والی " جرائم کے خلاف نیشنل نائٹ " کی نیو یارک  کی  تقریبات میں ترک کھانوں نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

نیویارک  میں اقوام متحدہ کے بھی وقوع کے علاقے میں واقع پولیس چوکی  کے حصے میں منعقدہ تقریب میں ترک کاروباری شخصیت علی رضا دوعان اور ان کی ٹیم نے ایک ہزار سے زائد نیویارک کے شہریوں میں بلا اجرت ترک کھانے  تقسیم کئے۔

کھانا لینے کے لئے بے گھر افراد کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے افراد کی ایک لمبی قطار تھی اور کھانے میں پلاو اور کوفتوں کے ساتھ ترک ساسیج تقسیم کئے گئے۔

نیو یارک پولیس ڈائریکٹریٹ اسپیشل بیورو سے جان والاس  نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہر سال ایک دن کو ملک بھر میں "جرائم کے خلاف نیشنل نائٹ"  کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس تقریب میں ہر سال تقریباً ایک سے دو ہزار تک افراد شرکت کرتے ہیں۔

ترک کاروباری شخصیت علی رضا دوعان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 4 سال سے اس تقریب کے ساتھ تعاون کر رہا ہوں  اور اس تقریب سے ہمارا مقصد تشدد اور جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ترکی کی ثقافت کو بھی متعارف کروانا ہے۔



متعللقہ خبریں