ترکی، امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے: نابی آوجی

ذرائع ابلاغ کے بعض ادارے شعوری طور پر ترقی پذیر ممالک کو ہدف بنا رہے ہیں اور بعض واقعات کو بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہیں۔ وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی

737306
ترکی، امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے: نابی آوجی

ترکی  کے وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی نے کہا ہے کہ ترکی امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے۔

نابی آوجی نے ضلع انطالیہ کے بیلیک ٹوئرازم مرکز میں ایک ہوٹل میں منعقدہ بین الاقوامی میڈیا فورم 2017 کے افتتاحی خطاب کے بعد فورم کی پہلی نشست میں غیر ملکی اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی موجودہ تعداد سے زیادہ امریکی سیاحوں کی میزبانی کرنے کا خواہش مند ہے اور اس خواہش  کو بحری ٹوئر ازم سے حقیقت بنایا جا سکتا ہے۔

امریکی سیاحوں کے  بحری سیاحت کے ساتھ زیادہ دلچسپی لینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر سیاحت و ثقافت نے کہا کہ  ایک طویل سفر کے بعد یہ سیاح واحد بحری سفر کو کافی خیال نہیں کرتے ہمیں ان کے لئے بحری سفروں کا ایک پیکیج تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم یونان، مصر، اسپین  اور اٹلی کو بھی اس پیکیج کی تیاری میں شامل کر لیں تو اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ اس پیکیج ٹوئرازم میں اسرائیل بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے اور دیگر ممالک اس تجویز کے ساتھ دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک ٹی وی ڈرامے ہمیں بھی حیران کر دینے کی حد تک ترک سیاحت میں بامعنی کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم مارماریس اور بودرم میں  ڈرامہ سیکٹر کے  135 نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

آوجی نے کہا کہ بھارتی ڈرامے ترکی میں کثرت سے دیکھے جاتے ہیں اسی طرح ترک ڈرامے بھی بھارت میں بہت مقبول ہیں اور بھارت اور روس کے ساتھ مشترکہ ڈرامے تیار کرنے کا موضوع بھی ایجنڈے پر ہے۔

دہشت گردی کے ایک گلوبل خطرہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی نے کہا کہ  ذرائع ابلاغ کے بعض ادارے شعوری طور پر ترقی پذیر ممالک کو ہدف بنا رہے ہیں اور بعض واقعات کو بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ذرائع ابلاغ  موجود ہیں کہ جو ترکی کے واقعات کو کئی گنا بڑھا کر دکھا رہے ہیں۔ ان حالات میں ایسے عناصر کے اس موضوع پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کہ جن کا کام صرف خبر سے  ہو۔ گذشتہ سال جرمن باشندوں کے ایک بڑے حصے نے سیاحت کے لئے ملک سے باہر نہ نکلنے کو ترجیح دی۔ اگر دہشت گردی  کا تائثر اسی شکل میں جاری رہے تو اس سے تمام ممالک متاثر ہوں گے۔

نابی آوجی نے کہا کہ ترکی بین الاقوامی جرائم کے انڈیکس کی رُو سے امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے یہاں تک کہ ترکی دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں