ترکی میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت کے رنگ

ترک۔پاکستان خواتین فرینڈ شپ تنظیم کے لئے پاکستان کے سفارت خانے کی زیر سرپرستی اور پاکستان کے سفیر جناب سہیل محمود کی اہلیہ مہوش سہیل کی میزبانی میں سفیر صاحب کی رہائش گاہ پر ایک رفاحی  پروگرام کا انعقاد کیا گیا

728029
ترکی میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت کے رنگ

ترک۔پاکستان  خواتین فرینڈ شپ تنظیم کے لئے پاکستان کے سفارت خانے کی زیر سرپرستی اور پاکستان کے سفیر جناب سہیل محمود کی اہلیہ مہوش سہیل کی میزبانی میں سفیر صاحب کی رہائش گاہ پر ایک رفاحی  پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں جمع کئے گئے عطیات کو  لاوارث اور غریب طالبعلموں کے تعلیمی مصارف کو پورا کرنے کے لئے رفاحی تنظیم کے حوالے کیا گیا۔

تقریب میں مہمانوں کے لئے، پاکستان کی تہذیب و ثقافت کی آئینہ داری کرنے والی تقریبات میں سے شادی بیاہ کی تقریب کی کچھ جھلکیاں بھی  پیش کی گئیں۔

مہندی کی تقریب کو ڈھولک کی تھاپ پر اسٹیج کیا گیا اور دلہن کو مہندی لگائی گئی۔

پروگرام میں ایک چھوٹے سے فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ فیشن شو میں  سفارت خانے کے ڈپلومیٹس کی بیگمات نے حصہ لیا۔ دوستانہ اور  خوشگوار ماحول میں شادی بیاہ کے مواقع پر زیب تن کئے جانے والے ملبوسات سے مہمانوں کو متعارف کروایا گیا۔

 

مہمانوں نے دلکش رنگوں اور خوبصورت نقاشی والے ان ملبوسات کو خوب سراہا اور جی بھر کے داد دی۔



متعللقہ خبریں