ترکی، بالی وڈ فلموں کی عکس بندی کا مرکز بنتا جا رہا ہے

ترک ٹور ایجنسیاں اور فلم پروڈکشن فرمیں ترکی کے سیاحتی و تاریخی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترکی میں مختلف سرگرمیوں کے لیے سرویز کر رہی ہیں

727944
ترکی، بالی وڈ فلموں کی عکس بندی کا مرکز بنتا جا رہا ہے
muğla'ya hint ilgisi çok.jpg
muğla'ya hint ilgisi.jpg

معلا  ہندوستانی  فلموں کی عکس بندی اور   شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے ایک     جاذب  نظر مقام ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان   کے تیس اپریل کو دورہ     ہندوستان    کے بعد  ضلع معلا کو آنے والی   فلمی و  ویڈنگ     سرگرمیاں سر انجام دینے والی       فرموں  اور   ایجنسیوں کے نمائندوں پر  مشتمل   50 رکنی وفد     نے    معلا کے سیاحتی و تاریخی مقامات   کا  جائزہ لیتے ہوئے  علاقے کی خوبصورتیوں  کو دریافت کیا۔

معلا    ترکی کا ایک ایسا مقام  ہے جہاں کی سیر کو    دنیا بھر سے سیاحوں کا  تانتا بندھا رہتا ہے۔

آئندہ  کے  ایام میں اسی مقام  کو    ہندوستان سے 50۔ 50   کی تعداد میں  250 ٹور ایجنسیوں کے  نمائندے   آئیں   گے۔

ہندوستانی   ٹور آپریٹرز   یونین  کے  صدر  گل  دیپ   سنگھ سہنی    کا کہنا ہے کہ انہیں ترکی میں   پر ان، اور پُر سکون    مقام    اور ماحول ملا ہے۔ علاقے کی  قدرتی خوبصورتی  ناقابل یقین حد تک اعلی  پائے کی ہے،  سپرنگ واٹرز اور نامیاتی   خوردنی اشیاء  کا اعلی معیار    خوب ہے۔ یہ علاقہ  بالی وڈ فلموں کی  عکس بندی   اور ہندوستانی شادی بیاہ کی رسومات کے لیے ایک  آئیڈیل مقام ہے۔

ایک  دوسری فرم کے   چیئر مین  امان بھاٹیہ    نے ایک ماہ قبل  اپنے دورہ ترکی   کے دوران   بتایا تھا کہ انہوں نے   بالی وڈ فلموں کی عکس بندی کے لیے   ضروری   امور   سر انجام دیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں