جنگ چناق قلعے کی 102 ویں سالانہ یاد، آنزاکوں کے گاوں میں  روایتی " شفق عبادت" کا انعقاد

آسٹریلیا  اور نیوزی لینڈ کے باشندوں پر مشتمل تقریباً 500 افراد کا گروپ  رات کے وقت  چناق قلعے شہر کے مرکز سے گیلی بولو جزیرہ نما  کی طرف گیا

719843
جنگ چناق قلعے کی 102 ویں سالانہ یاد، آنزاکوں کے گاوں میں  روایتی " شفق عبادت" کا انعقاد
şafak ayini.jpg

جنگ چناق قلعے کی 102 ویں سالانہ یاد  کی تقریبات کے سلسلے میں جزیرہ نما گیلی بولو میں آنزاکوں کے گاوں میں  روایتی " شفق عبادت" کا انعقاد ہوا۔

آسٹریلیا  اور نیوزی لینڈ کے باشندوں پر مشتمل تقریباً 500 افراد کا گروپ  رات کے وقت  چناق قلعے شہر کے مرکز سے گیلی بولو جزیرہ نما  کی طرف گیا۔

تقریب میں شامل ہونے کے خواہش مند  کمبلوں اور سلپینگ بیگز کے ساتھ تقریب کے مقام پر پہنچے جہاں انہوں نے دیو ہیکل اسکرینوں پر جنگ چناق قلعے سے متعلق دستاویزی فلمیں، فلمیں اور انٹرویو دیکھے اور "شفق عبادت" کے شروع ہونے کا انتظار کیا۔

آنزاک گاوں میں تقریب کا آغاز صبح ساڑھے 5 بجے ایک اونچا چبوترہ رکھنے کے ساتھ ہواا ور تقریب ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

تقریب میں آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی  بشپ، نیوزی لینڈ کی وزیر انصاف ایمی ایڈمز ،  ترکی سے چناق قلعے کے نائب گورنر بکر صدقی داع ، ترکی میں برطانیہ کے سفیر رچرڈ مور، آسٹریلیا کے سفیر جیمز لارسن، نیوزی لینڈ کے سفیر جوناتھن کر اور کثیر تعداد  میں مقامی و غیر ملکی حکام نے شرکت کی۔

بشپ اور ایمی ایڈمز نے  تقریب سے خطاب کیا اور ترکی کے معلّم کرنل  بہادر بوزکرت  نے بھی جنگ چناق قلعے کے دوران ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کے کنبوں کو بھیجے گئے  عظیم لیڈر مصطفیٰ کمال اتاترک  کے خط کو   پڑھ کر سنایا۔

تقریب میں بعض ممالک کی طرف سے یاد گار کے مقام پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، احتراماً خاموشی اختیار کی گئی۔

ترکی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  کے قومی ترانوں کے  بعد دعا  کے ساتھ  تقریب کا اختتام ہوا۔

واضح رہے کہ آنزاک کا لفظ پہلی جنگ عظیم کے آغاز میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کورپس "آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ آرمی کورپس" کے ابتدائی الفاظ سے تشکیل پانے والا مختصر لفظ ہے۔

آنزاکوں نے 1915 میں چناق قلعے میں اور بعد ازاں مشرق وسطی اور یورپ میں اتحادیوں کی طرف سے  جنگ کی۔

تاہم ترکی میں  یومِ آنزاک  آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فوجیوں کے 25 اپریل 1915 کو جزیرہ نما گیلی بولو  میں سمندر سے زمین پر اترنے اور جنگ کرنے کی سالانہ یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں