یوم اطفال کا نیو شہر میں گالا پروگرام

9 تا 13 سالہ غیرملکی بچوں نے  اپنے اپنے روایتی  ملبوسات میں  اسٹیج پر   اپنے  اپنے ملکوں کے رقص اور نغموں کو پیش کیا

719128
یوم اطفال کا نیو شہر میں گالا پروگرام

ٹی آرٹی  کے زیر ِ اہتمام   پہلی بار  سن 1979 میں منعقد ہونے والے   23 اپریل   یوم ِ  اطفال  کی    بین الاقوامی تقریب کا اہتمام   امسال نیو  شہر میں کیا گیا۔

گالا   پروگرام  میں 26 ملکوں سے  340 بچوں ،  ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل   شنول گیوکا، نیو  شہر  کے  گورنر  اور بھاری تعداد میں   شہر کے مکینوں نے شرکت کی۔

9 تا 13 سالہ بچوں نے  اپنے اپنے روایتی  ملبوسات میں  اسٹیج پر   اپنے  اپنے ملکوں کے رقص اور نغموں کو پیش کیا،  جنہیں   بے حد سراہا  گیا۔

ترک  خاندانوں کے  پاس قیام   کرنے والے    غیر ملکی  بچوں   کو  ترک ثقافت اور  مہمان نوازی  سے  متعارف کرایا   گیا ہے۔

مہمان بچے 26 اپریل کو اپنے اپنے وطنوں کو لوٹ جائینگے۔

 

 



متعللقہ خبریں