امسال انطالیہ کو 90 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، بلدیہ میئر

ہوٹلوں کے کم نرخ  اور  اعلی خدمات    اور  قدرتی  خوبصورتی     غیر ملکی  سیاحوں  کو ترکی کی جانب  راغب کرتی ہے

708005
امسال انطالیہ کو 90 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، بلدیہ میئر

 

انطالیہ بلدیہ کے میئر  میندرس توریل  کا کہنا ہے کہ امسال انطالیہ  کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ سے زیادہ ہو گی۔

انطالیہ بلدیہ سے جاری کردہ ایک تحریری اعلامیہ کے مطابق شہر کے   میئر نے  مناوگات میں شہری تنظیموں کے نمائندوں ،       پریس ، کونسلروں اور  علاقائی  میئرز سے  ملاقات کے بعد  اخباری نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دینے والے  توریل نے  بتایا کہ  شعبہ سیاحت کی پیش  رفت امید  افزا ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال  تیس لاکھ  کے لگ بھگ  زیادہ روسی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہوٹلوں کے کم نرخ  اور  اعلی خدمات    اور  قدرتی  خوبصورتی     غیر ملکی  سیاحوں  کو ترکی کی جانب  راغب کرتی ہے۔ گزشتہ  برس انطالیہ کو  60 لاکھ سے زائد سیاح آئے تھے،    امسال   شعبہ سیاحت   گزشتہ  برس کے مقابلے میں زیادہ  نفع بخش  رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں