لندن میں تکیوں کی لڑائی

نوجوان اپنے ساتھ لائے ہوئے تکیوں کے ساتھ ایک دوسرے کی درگت بناتے رہے، تکیے پھٹنے کے نتیجے میں پارک کا سارا  ماحول سفید ریشوں سے بھر گیا

703983
لندن میں تکیوں کی لڑائی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے تکیوں کی لڑائی میں شرکت کی اور اس دلچسپ لڑائی میں رنگا رنگ مناظر  دیکھنے میں آئے۔

سوشل میڈیا  پلیٹ فورم کے ذریعے  لندن کے جنوب میں واقع کننگٹن پارک میں منعقدہ اس سرگرمی میں زیادہ تر نوجوانوں نے شرکت کی ۔

یہ دلچسپ سرگرمی ایک گھنٹے تک جاری رہی اور نوجوان اپنے ساتھ لائے ہوئے تکیوں کے ساتھ ایک دوسرے کی درگت بناتے رہے۔

تکیے پھٹنے کے نتیجے میں پارک کا سارا  ماحول سفید ریشوں سے بھر گیا۔

بعض نوجوانوں نے جانوروں  اور پھلوں کی شکلوں والے کاسٹیوم بھی پہن رکھے تھے۔

واضح رہے کہ "بین الاقوامی تکیوں کی لڑائی" ہر سال ماہِ اپریل کے پہلے ہفتے کے روز کی جاتی ہے اور اس دلچسپ سرگرمی کو دنیا بھر میں 40 سے زائد شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں