آسکر ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

بہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ شامی سول ڈیفنس  کے رضا کاروں  کی داستان پر مبنی "دی وائٹ ہیلمٹس" کو دیا گیا

680569
آسکر ایوارڈ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے
Mahershala Ali
emma stone.jpg
Casey Affleck.jpg

آسکر ایوارڈ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب کے ساتھ اپنے حقداروں تک پہنچ گئے۔

تقریب میں مون لائٹ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین فلم کے ایوارڈ کے اعلان کے دوران غلط فہمی  پیش آئی۔

پہلے فلم لا لا لینڈ  کے بہترین ایوارڈ حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن بعد ازاں غلطی  ہونے کا اعلان کر کے بہترین فلم  کا  ایوارڈ مون لائٹ کو دیا گیا۔

مانچسٹر بائے دی سی  میں کردار کے ساتھ کیسی آفلیک کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

لالا لینڈ میں کردار پر ایما سٹون کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا اور اسی فلم پر ڈیمین شازلے کو بہترین  ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

مون لائٹ میں کردار پر بہترین معاون اداکار ماہر شالا علی نے حاصل کیا اور اس کامیابی کے ساتھ آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے مسلمان کے طور پر تاریخ کا حصہ بنے۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم' فینسز' میں کردار پر ویولا ڈیوس نے حاصل کیا۔

بہترین فلم میوزک کا ایوارڈ لالا لینڈ کے گیت  عشق کے شہر کو دیا گیا۔

بہترین مختصر دستاویزی فلم کا ایوارڈ شامی سول ڈیفنس  کے رضا کاروں  کی داستان پر مبنی "دی وائٹ ہیلمٹس" کو دیا گیا۔

بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ ایران کی فلم 'بیچنے والا' کو دیا گیا۔

بہترین مختصر اینیمیشن  فلم کا ایوارڈ 'پائپر'   کو اور بہترین اینیمیشن فلم کا ایوارڈ 'زوٹوپیا' کو دیا گیا۔



متعللقہ خبریں