دیگر ممالک کے مقابلے میں ترکی کی سیر زیادہ کفایت بخش ہے:وزیر سیاحت

وزیر سیاحت وثقافت نابی آوجی نے کہا ہے کہ ہمیں  روس،برطانیہ اور جرمنی کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی سیاحوں کو  ترکی  کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ترکی دیگر ممالک  کے مقابلے میں انفرادی خصوصیات کا حامل ہے

649602
دیگر ممالک کے مقابلے میں ترکی کی سیر زیادہ کفایت بخش ہے:وزیر سیاحت

ترکی شعبہ سیاحت کے حوالے سے  دنیا میںِ چھٹے اور یورپ میں  چوتھے نمبر پر ہے ۔

 وزیر سیاحت  و ثقافت نابی آوجی نے  انقرہ میں  ترک سفرا٫   کے اعزاز میں منعقدہ ایک کانفرنس  کے دوران    وطن عزیز کو بہترین طریقے سے دنیا میں متعارف کروانے پر اُن کا  شکریہ ادا کیا ۔

 وزیر آوجی نے  کہا کہ ہمیں  روس،برطانیہ اور جرمنی کے علاوہ دیگر ممالک   سے بھی  سیاحوں کو  ترکی  کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  اس سلسلے میں ہماری وزارت،  لاطینی امریکہ،شمالی یورپ،بھارت اور جاپان اور عرب ممالک سے سیاحتی شعبے میں تعلقات کو فروغ  دینے میں مصروف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ   ترکی  شعبہ سیاحت   میں  دیگر ممالک  کے مقابلے میں انفرادی خصوصیات کا حامل ہے ،گزشتہ سال    ترکی کے بجائے یونان، اسپین اور اٹلی  جانے والے سیاحوں نے  موازنہ کرتےہوئے  ترکی کو ہر لحاظ سے زیادہ بہترین اور کفایت بخش ملک قرار دیا  جو کہ سال رواں کے دوران ہمارے مفاد میں ہوگا۔



متعللقہ خبریں